گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)امپورٹڈ جعلی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 7روپے 90پیسے اضافہ کرکے عوام پر مزید ایک اور بم گرادیا ، غریب عوام دو وقت کی روٹی کھانے کو ترس رہے ہیں مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ،تجربہ کاروں کی ٹیم بری طرح ناکام اور نااہل نکلی گیس ، بجلی ، پٹرول ، ڈیزل کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ کردیا گیا ، خوردونی تیل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ عوام کی کمر توڑ دے گا ہر کوئی اپنے دکاندار ، ریڑھی بان اشیا پر اپنے اپنے ریٹس لگا کر عوام کو لوٹ رہا ہے حکومت کا ان پر کوئی کنٹرول نہیں ان خیالات کااظہار سینئررہنما پاکستان تحریک انصاف و ٹکٹ ہولڈر پی پی 64ایس اے حمید ایڈ ووکیٹ نے پی ٹی آئی کارکنوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا انہوںنے کہا کہ حکومت ہوش کے ناخن لے اشیائے ضروریہ سمیت دیگر چیزوں میں اضافہ فوری واپس لے ۔
جعلی حکومت نے بجلی مزید مہنگی کرکے عوام پر ایک اور بم گرادیا :ایس اے حمید
Jul 08, 2022