عید قریب آتے ہی مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے: جاوید قصوری 

Jul 08, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا کہ عید الاضحی قریب آتے ہی ملک بھر میں مہنگائی کا طوفان امڈ آیا ہے۔ اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ مصالحہ جات بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہوچکے ہیں۔ لاہور سمیت پورے صوبے میں مہنگائی کنٹرول کرنے کے لئے چیک اینڈ بیلنس کا کوئی میکنزم نہیں۔ پرائس کنٹرول کمیٹیاں بھی عملا ً غیر فعال ہوچکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف عوامی وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے پردیسیوں کے لیے مشکلات بڑھ گئیں ہیں۔ ٹرانسپورٹر من مانے کرایے وصول کرنے لگے ہیں۔ عید سے قبل ہی آن لائن بکنگ کا سلسلہ بند کرکے مسافروں کو اذیت پہنچائی جارہی ہے۔ لوگوں کو ایڈوانس بکنگ کے لیے بھی گھنٹوں قطاروںمیں لگ کر ٹکٹ لینا پڑتا ہے۔ اس ساری صورتحال میں انتظامیہ خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے عید قربان کی خوشیاں بھی ماند پڑگئیں ہیں۔

مزیدخبریں