مردان: پولیس چوکی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، حوالدار شہید ‘ 5 زخمی 


مردان (نامہ نگار) پولیس چوکی چمتار پر نامعلوم دہشتگردوں نے ریموٹ کنٹرول دھماکہ کردیا جس کے نتیجے میں پولیس حوالدار شہید جبکہ 3اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق بیرونی گیٹ کے قریب پل کے نیچے بارودی مواد نصب کررکھا تھا جو جمعرات کی صبح ساڑھے دس بجے کے قریب زورداردھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں حوالدار مقصود موقع پر شہید جبکہ چوکی انچارج اے ایس آئی سہیل، کانسٹیبل کریم اور فیاض سمیت دو عام شہری بھی دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ ایس پی اپریشن شاہ ممتازخان کے مطابق یہ ریموٹ کنٹرول دھماکہ تھا دہشت گردوں کا نشانہ پولیس گاڑی تھی وقوعہ کے وقت چوکی انچارج دیگر اہلکاروں کے ہمراہ گشت سے واپس ہوئے گیٹ کھولنے کے بعد جونہی گاڑی چوکی کے اندر داخل ہوگئی تو زوردار دھماکہ ہوگیا۔ 8سے 10کلو گرام بارودی مواد استعمال کیاگیا۔ دھماکہ اس قدر شدید تھاکہ پولیس چوکی کا گیٹ مکمل طورپر تباہ ہوگیا۔ چوکی میں کھڑی گاڑی کے علاوہ کھڑکیوں اور الماریوں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ قریبی دکانات اورعمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں دھماکے کی جگہ پہنچ گئیں۔ شہید اور زخمیوں کو ایم ایم سی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈی پی او عرفان اللہ خان نے ایم ایم سی میں زیر علاج دھماکے میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی جبکہ جائے وقوعہ کا بھی دورہ کیا اورکرائم سین کا جائزہ لیا۔ تھانہ سی ٹی ڈی نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاجبکہ دھماکے میں شہید حوالدار کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی ۔ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ آبائی گاؤں گڑھی کپورہ میں سپردخاک کردیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...