اسلام آباد(آئی این پی)سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے قریب فائرنگ کا مقدمہ تحریکٓ انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور اور ٹائیگر فورس کے انچارج سمیت 6افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ایف آئی آر کے مطابق گزشتہ روز تلخ کلامی کے بعد فائرنگ ہوئی جس سے ولید عباسی زخمی ہو گیا، مقدمہ زخمی ولید کے ماموں زاد بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ،جسمیں موقف اپنا یا گیا ہے کہ ملزمون نے کہا ہم ٹائیگر فورس ہیں، گاڑی پیچھے کرو ورنہ جان سے مار دیں گے، تمام وقوعہ ٹائیگر فورس کے انچارج کرنل ریٹائرڈ عاصم کی ایما پر ہوا۔
عمران خان، رہائش فائرنگ
عمران خان کی رہائش کے قریب فائرنگ علی امین گنڈا پورسمیت 6افراد کیخلاف مقدمہ
Jul 08, 2022