عید پر بارش کا امکان ہے: محکمہ موسمیات 

Jul 08, 2022

لاہور (سپیشل رپورٹر) محکمہ موسمیات نے عید کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ان کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ ویک اینڈ کے دوران شدت کے ساتھ مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی۔ 9 سے 12 جولائی کے دوران اسلام آباد، کشمیر، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائوالدین، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں وقفے وقفے سے تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش 

مزیدخبریں