سکھر (این این آئی) پردیسیوں کی اپنے آبائی شہر روانگی کا سلسلہ شروع، ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کا رش، کرایوں میں من پسند اضافہ، محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ حرکت میں آگیا، ٹرانسپورٹ کے خلاف کارروائی کا آغاز، کارروائی میں پچاس ہزار سے زائد وصول کرایہ واپس کرایا گیا ہے، سیکرٹری بی آر ٹی فیاض منگی کی میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق عید الاالضحی پر پردسیوں کی اپنے آبائی شہروں کیلئے روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ ملک بھر کی طرح سکھر اضلاع میں بھی مون سون بارشوں کے دوران ریلوے شیڈول متاثر ہونے سے قومی شاہراہ کی پبلک ٹرانسپورٹ پر مسافروں کا مزید رش بڑھ گیا اور رش بڑھنے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کرایوں میں من مانا اضافہ کر کے اضافہ کرایہ وصول کیا گیا۔ مسافروں کی شکایت پر محکمہ پبلک ٹرانسپورٹ نے کرائے بڑھانے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا۔
پردیسی واپسی
پردیسیوںکی آبائی شہروں کیلئے روانگی‘ کرایوں میں من پسند اضافہ
Jul 08, 2022