فرانس نے لاہور قلعہ، بفر زون کے ورثے کیلئے 22 ملین یورو سوفٹ لون فراہم کر دیا 

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)فرانس نے لاہور قلعہ اور اس کے بفر زون کے ورثے اور شہری تعمیر نو کے لیے 22 ملین یورو سوفٹ لون فراہم کر دیامیاں اسد حیاء  الدین، وفاقی سیکرٹری برائے اقتصادی امور ڈویڑن فرانسیسی جمہوریہ کے سفیر مسٹر نکولس گیلی اور فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی  کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر نے لاہور فورٹ اور اس کے بفر زون پراجیکٹ کے ثقافتی ورثے اور شہری تعمیر نو کے لیے 22 ملین یورو مالیت کے کریڈٹ سہولت کے معاہدے پر دستخط کیے۔ والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی (ڈبلیو سی ایل اے) کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری نے بھی دستخط کی تقریب میں شرکت کی اور اقتصادی امور ڈویڑن کی جانب سے آسان قرض کی فراہمی میں کی جانے والی کوششوں کو سراہا۔منصوبے کے پی سی ون کی منظوری  9 اگست 2021 کو دی  گئی  ،یہ منصوبہ والڈ سٹی لاہور ماسٹر پلان کا حصہ ہے اور اس کا مقصد لاہور قلعہ کی تزئین و آرائش و بحالی ہے۔ جو کہ پاکستان کی شاندار تاریخ کی علامت اور مغل ورثہ کا نشان ہے اور سیاحت کے فروغ کے ذریعے اضافی آمدنی اور ملازمتیں پیدا کرتا ہے۔ یہ سیاحت کی نئی سہولیات اور عوامی سہولیات فراہم کرے گا تاکہ زائرین کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے اور اس علاقے میں مقامی اقتصادی ترقی کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔فرانسیسی ایجنسی برائے ترقی کے ذریعے پاکستان میں کم کاربن والے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے تکنیکی اور مالی مدد فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔ اب تک اے ایف ڈی نے 611.86 ملین یورو کی مالی معاونت کا وعدہ کیا ہے اور یہ منصوبہ حکومت پاکستان اور فرانس کے درمیان ثقافتی اور ثقافتی سیاحت کے شعبے میں اقتصادی تعاون کے نئے دور کی نشاندہی کرتا ہے۔
لون فراہم

ای پیپر دی نیشن