کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پرمسلمان لڑکیوں کا سکول بند

نئی دہلی(این این آئی) مودی سرکار میں مسلمان لڑکیوں کو تعلیم کے حق سے بھی محروم کردیا گیا۔ کرناٹک میں طالبات کے حجاب کرنے پر مسلمان لڑکیوں کا سکول بند کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں مسلمان لڑکیوں کا فاروقیہ سکول بند کردیا گیا۔ سکول کو حجاب پرپابندی کی خلاف ورزی کا بہانہ بنا کر بند کیا گیا۔مقامی حکام نے مسلمانوں کے خلاف روایتی ہندوانتہاپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کی سکول کھولنے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب تک طالبات حجاب کے بغیر نہیں آئیں گی سکول نہیں کھولا جائے گا۔فاروقیہ سکول میں آٹھویں سے دسویں جماعت تک کی ساڑھے چار سومسلمان طالبات زیرتعلیم ہیں۔ طالبات نے بند سکول کے سامنے احتجاج کیا اوربھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے لگایا گیا نعرہ بیٹی پڑھا، بیٹی بچا لگاتے ہوئے سکول کھولنے کا مطالبہ کیا۔کچھ طالبات پورے تعلیمی سال کی محنت ضائع ہونے پرجذبات قابومیں نہ رکھ سکیں اورروپڑیں۔
بھارت سکول بند

ای پیپر دی نیشن