بدین( نامہ نگار) پی پی کے رہنما سابق صوبائی وزیر سید علی بخش پپو شاہ اور ان کی اہلیہ یاسمین شاہ نے واضح کیا ہے کہ اگر عید سے پہلے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی ضلع بدین کی مقامی قیادت کے نامناسب سلوک اور روا ناانصافیوں کا ازالہ نہ کیا تو وہ اپنے راستے الگ کرلیں گے۔پی پی آئی کے مطابق سید علی بخش پپو شاہ اور ان کی اہلیہ یاسمین شاہ نے کہا کہ ہم نے پیپلز پارٹی کو بکھرنے سے بچایا، آج بھی پیر پگارو اور عمران خان ہمیں اپنی پارٹیوں میں شامل ہونے کی پیشکش کر رہے ہیں۔ لیکن ہم آصف علی زرداری کے جواب کے منتظر ہیں اگر وہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں کرتے توپھر ہم اپنے فیصلے میں آزاد ہوں گے۔