نالوں کی صفائی سے نکلنے والا کچراو ملبہ  فوراً اٹھایا جائے: ڈپٹی کمشنر غربی


کراچی (سٹی ڈیسک) ڈپٹی کمشنر ضلع غربی غلام قادر تالپور نے برساتی نالوں کی موجودہ صورتحال اور تربیتی مشق کا جائزہ لیانالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فورا اٹھایا جائے‘ڈپٹی کمشنر ضلع غربی مون سون سے قبل ہماری اولین ترجیحات میں برساتی نالوں کی صفائی شامل ہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر عبدالحلیم جاگرانی۔ میونسپل کمشنر غلام سرور راہپوٹو۔ایڈیشنل کمشنر عبدلقادر جاوید شر۔اسسٹنٹ کمشنر اورنگی ٹان۔اور مومن آباد فوکل پرسن/سپرنٹنڈنگ انجینئر طارق مغل اورڈائریکٹر سینٹیشن اشرف امام بھی موجود تھے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عبدالحلیم جاگرانی نے کہا ہے کہ مون سون کی متوقع بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی صورتحال سے بچا اور بارشوں کے دوران عوام کو مشکلات سے بچانے کے سلسلے میں بلدیاتی سطح پر جامع منصوبہ کے تحت ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ہماری اولین ترجیحات میں برساتی نالوں کی صفائی شامل ہے تاکہ برساتی پانی کی بروقت اور بلاتعطل نکاسی کو یقینی بنایا جاسکے  اس موقع پر بلدیہ غربی کے محکمہ انجینئرنگ۔محکمہ سینی ٹیشن۔محکمہ مکینکل الیکٹریکل کے اسٹاف و آفیشل اور دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے کہا ہے کہ بلدیہ غربی کی کچھ یوسیز نشیبی اور دیہی علاقوں پر مشتمل ہیں، بلدیہ غربی کی اکثریونین کمیٹیو ں میں واقع برساتی نالوں کو ماضی میں صاف کرایا جاتا رہا ہے بعد ازاں کچرے،ملبے و پلاسٹک کی تھیلیوں کے سبب نالے بلاک ہوجاتے ہیں، تاہم ان تمام تر حالات میں دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے عوام کو متوقع بارشوں کے دوران اور بعد میں ہر مکمنہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ضلع غربی نے بلدیہ غربی کی جانب سے مون سون کے حوالے سے پیشگی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کے احکامات دیئے،نالوں کی صفائی کے دوران نکلنے والا کچرا و ملبہ فورا اٹھایا جائے، روڈ پر پڑا رہنے نہ دیا جائے، گندگی کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے اورتعفن بھی پھیلتا ہے، جس سے بیماریاں پیدا ہوتی ہیں، کچرا و ملبہ اٹھانے کے بعد چونے کا چھڑکا اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیا جائے اور نکاسی آب کی شکایات کے خاتمہ کیلئے موجود ڈیواٹرنگ پمپ کو تیار حالت میں رکہا جائے مرکزشکایت میں چاق و چوبند افسران وعملہ تعینات کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن