جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں مناسک حج پر سیمینار 

Jul 08, 2022


کراچی(نیوز رپورٹر)جامعہ ستاریہ الاسلامیہ میں ہونے والے  مناسک حج سیمنار  سے علماء  و رہنماوں کا خطاب   پاکستانی حجاج سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کریں سعودی حکومت کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کرنیوالے امت میں تفرقہ پیدا کرنا چاھتے ھیں۔  فضائل و مناسک  حج  سے خطاب میں مولانا پروفیسر حافظ محمد سلفی، علامہ عبدالخالق آفریدی ، مولانا مفتی انس مدنی ، عمران احمدسلفی  ، مولانا عبدالعظیم خان ، مولانا قاری مصدق الامین ، مولانا طفیل محمدی،  مولانا عامر کشمیری ودیگر نے اپنے خطاب میں کہا  پاکستانی حجاج سعودی عرب میں اپنے ملک کے غیر سرکاری سفارتی نمائندے ھیں اسلئے انکو سعودی قوانین کی مکمل پاسداری کرنی چاھئے انھوں نے کھا کچھ عناصر جو منفی سیاسی عزائم رکھتے ھیں وہ قبضہ  فلسطین کی آڑ میں آئمہ حرمین اورسعودی حکومت کیخلاف توھین آمیز پروپیگنڈہ کرتے ھیں جسکا مقصد مشرقی استعمار کو خوش کرنا ھے انہوں نے مزید کھا 1923میں ختم ہو جانیوالے سوسالہ معاھدہ  کے بعد بھی سعودی حکومت  اس طرح قائم رہے گی۔

مزیدخبریں