کراچی (نیوز رپورٹر) زندہ قومیں اپنے اکابرین ملت کو کبھی فراموش نہیں کرتی مادر ملت کی برسی ملک بھر کیطرح صوبہ میں بھی قومی جذبے کے طور پر منائیں گے یہ باتیں پاکستان مسلم لیگ (ق) سندھ کے سیکرٹیری اطلاعات محمد صادق شیخ نے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو خراج عقیدت پیشں کرنے کیلئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے زیراہتمام 55 ویں برسی 9 جولائی بروز ہفتہ ملک بھر کی طرح صوبہ سندھ کے ہر شہر و گاؤں میں تقریبات منعقد ہونگی اور انکی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائیگی اس سلسلے میں مسلم لیگ (ق) کراچی کے تحت مذاکرہ منعقد ہوگا جسں سے مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن. کراچی کے صدر محمد جمیل احمد خان. جنرل سیکرٹیری چوہدری مظہر اقبال. لیبر ونگ سندھ کے صدر عبدالقیوم خان. یوتھ ونگ کے صدر رمیز منظور روفی. بزنسں فورم کے صدر سید سفیر الحسن. لائرز ونگ کراچی کے صدر خرم شاہد میؤ ایڈوکیٹ اور دیگر رہنما مختلف تقریبات میں مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے ملک و قوم کیلئے کئے گئے کارناموں کو اجاگر کرینگے۔