دکھی انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے، ڈاکٹر اسفندیار


اسلام آباد(خبر نگار) مریضوں کی فلاح و بہبود ہماری ذمہ داری ہے جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت بچائی جس طرح ہم نوکری کر کے اپنے خاندانوں کوپالتے ہیں اسی طرح ہمیں مریضوں کی خدمت بھی کرنی چاہئے کیونکہ انسانیت کی خدمت کرنا عین عبادت ہے پھر ہمیں تنخواہ بھی اسی کام کی ملتی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر اسفندیارنے پمز یونین انقلاب گروپ کی طرف سے اپنے اعزاز میں منعقد تقریب سے خطاب میں کیا ، سابق وارڈ ماسٹر تنویر نوشاہی نے کہا کہ ہمیں اسلام نے بتایا ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا، صدر انقلاب گروپ چوہدری ریاض گوجر،شریف خٹک ،شاہدخٹک،نوازلالی،چوہدری خالد ،نویدآزاد،رانامطلوب،راناعمران،جوادخان اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔

ای پیپر دی نیشن