لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سینئر صحافی‘ کالم نگار اور اردو‘ پنجابی کے معروف شاعر سعید آسی کی کتاب ’’آئین کا مقدمہ‘‘ شائع ہو گئی ہے ادارہ قلم فاؤنڈیشن انٹرنیشنل کے زیراہتمام یہ کتاب علامہ عبدالستار عاصم نے شائع کی ہے جو سعید آسی کی گیارہویں کتاب ہے 311 صفحات پر مشتمل اس کتاب میں گزشتہ ایک سال کے دوران حکمران طبقات کی جانب سے آئین و قانون کی حکمرانی کو رگیدنے اور انصاف کی عملداری کی بھدا اڑانے کے اقدامات و واقعات کا احاطہ کیا گیا ہے اور ملک اور سسٹم کی بقا کے لئے لمحہ فکریہ مقتدر اشرافیہ طبقات کی سوچ کی پرتیں کھولی گئی ہیں یہ کتاب گزشتہ ایک سال کے دوران شائع ہونے والے سعید آسی کے کالموں کا انتخاب ہے جو آئین و قانون اور تاریخ و سیاست کے طالب علموں اور سیاسی کارکنوں کے لئے ملک کے سسٹم اور آئین و قانون کی حکمرانی کے معاملہ میں تفکر و ابلاغ کے راستے کھولے گی یہ کتاب تمام بک سٹالوں پر دستیاب ہے اور قلم فاؤنڈیشن بنک سٹاپ والٹن روڈ لاہور کینٹ سے بھی موبائل فون نمبر 0300-0515101 پر رابطہ کر کے منگوائی جا سکتی ہے۔