ملتان (نمائندہ خصوصی) محلہ رحت آباد رنگیل پور کے رہائشیوں کا ایم ڈی واسا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ،اہل علاقہ نے بتایا کہ گزشتہ 4 ہفتوں سے واسا حکام کو اطلاع دے رکھی ہے کہ علاقہ کی گلی نمبر دو میں بڑا کراؤن فلئیر ہو چکا ہے جسے فوری مرمت نہ کیا گیا تو اس سے ملحقہ موجود مکانوں کے زمین بوس ہونے کا خطرہ ہے جبکہ گزشتہ روز ایک کم عمر بچہ ولید بھی اس میں گر کر شدید زخمی ہو چکا ہے اور سائیڈ والے مکان کی دیوار بھی گر چکی ہے اس خوفناک صورتحال پر واسا کے ارباب اختیار نے کوئی نوٹس نہیں لیا جو لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ واسا کی مین پائپ لائن کا پانی اس گڑھے میں جمع ہونا شروع ہو گیا ہے جس سے مزید شدید نقصان کا اندیشہ ہے اگر فوری اس کی مرمت نہ کی گئی تو کوئی جانی نقصان بھی ہو سکتا ہے۔اس موقع پر چوہدری امجد منگو،چوہدری سہیل، چوہدری اسلم،چوہدری شفیق و دیگر نے شرکت کی۔