پی ٹی آئی کا انجام راتوں رات بننے والی ریپلکن پارٹی جیسا ہونیوالا:نیئر بخاری  

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرِٹری جنرل سیدنیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا انجام راتوں رات بننے والی ریپلکن پارٹی جیسا ہونے والا ہے عمران خان کا جھوٹ فراڈ بد عہد شخص کا مکروہ چہرہ مکمل بے نقاب ہو چکا زاتی مفادات کی تکمیل کیلئے ایک کروڑ نوکریوں اور پچاس لاکھ گھروں کا جھانسہ دینے والا در بدر ہو گیا ہے نیر بخاری نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ضمنی انتخابات میں  واضح شکست پر سٹھیا گیا ہے ضمیر فروشوں کا خریدار الیکشن کمیشن کی ساکھ پر سوالات اٹھا رہا ہے آئین کے تحت ادارے تعمیر کرنے والی پیپلز پارٹی اداروں کی عزت و تکریم پر یقین رکھتی ہے انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان  کے ہوش و حواس اڑا دینے کیلئے آصف زرداری نام ہی کافی ہے صدر آصف علی زرداری  نے پارلیمانی جمہوری نظام کو مزید مضبوط بنانے کیلئے اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو منتقل کئے آئین جمہوریت اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے مفاہمتی کردار ادا کیا اٹھارویں ترمیم کے زریعے احساس محرومی کے خاتمے کیلئے آئینی ضمانت دی ہے نیئر بخاری نے کہا ہے کہ چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور اپوزیشن نے اشرافیہ کو ریلیف غریب کو تکالیف دینے والے کو عوامی قوت اور آئینی ہتھیار سے گھر بھجوایا۔
نیئر بخاری

ای پیپر دی نیشن