فواد چوہدری کا ٹیوٹ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق: اسلم غوری

اسلام آباد(نامہ نگار)جے یو آئی کے ترجمان اسلم غوری کا فواد چوہدری کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ فواد چوہدری کا ٹیوٹ کھسیانی بلی کھمبا نوچے کے مصداق ہے ۔پی ٹی آئی کے ترجمان اپنے دور کی نا اہلی خود اجاگر کر رہے، فواد چوہدری نے اپنے دور حکومت کی وڈیو شئیر کی ہے، اسلم غوری نے کہا کہ پہلی بار وفاقی وزیر مذہبی امور سعودیہ میں حجاج کرام کے تمام امور کی خود نگرانی کر رہا ہے، فواد چوہدری کو کوئی بتائے کہ انہوں نے حجاج کرام سے متعلق جو وڈیو شئیر کی ہے وہ 2019 کی ہے، مولانا فضل الرحمان ہرسال حج کے موقع پر شاہی مہمان ہوتے ہیں، سعودی حکام دنیا بھر سے مذہبی و سیاسی شخصیات کو حج پر بطور شاہی مہمان مدعو کرتے ہیں، اسلم غوری  نے کہا سعودی حکام پی ٹی آئی والوں کو مدعو نہین کرتے تو اس میں ہمارا کیا قصور؟ فواد چوہدری ناکام سیاست کے بعد حج جیسے مقدس فریضے پر بھی ناکام سیاست کر رہے ہے، حجاج کرام معمول کے مطابق حج کے مناسک میں مصروف ہیں،
اسلم غوری

ای پیپر دی نیشن