بیجنگ (شِنہوا)چین میں جون کے اختتام تک 1 کروڑ 10 ہزار نئی توانائی گاڑیوں سڑکوں پر رواں دواں تھیں۔ وزارت عوامی تحفظ کے اعدادوشمار کے مطابق جون تک ملک میں تقریبا 40 کروڑ 60 لاکھ گاڑیاں اور 49 کروڑ 20 لاکھ ڈرائیور سڑکوں پر آچکے تھے۔ سال 2022 کی پہلی ششماہی کے دوران تقریبا 22 لاکھ نئی توانائی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت11 لاکھ زائد اور ایک نیا بلند ترین ریکارڈ ہے۔ یہ کل رجسٹرڈ ہونے والی گاڑیوں کے 20 فیصد کے مساوی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ جون تک چین کے 81 شہروں کی سڑکیں 10 لاکھ گاڑیوں کی حد تک پہنچ چکی تھیں، یہ گزشتہ برس کی نسبت 7 شہر زائد ہے۔ شہروں کی حد 20 لاکھ اور 20 شہروں کی حد 30 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ خاص طور پر بیجنگ میں گاڑیوں کی تعداد 60 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے جس کے بعد چھنگ ڈو اور چھونگ چھنگ کا نمبر آتا ہے جہاں 50 لاکھ گاڑیاں رواں دواں ہیں۔
گاڑیاں
چین میں 1 کروڑ سے زائد نئی تونائی گاڑیاں رواں دواں
Jul 08, 2022