اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس ثمن رفعت پرمشتمل ڈویڑن بنچ نے سیف سٹی کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس میں عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کی عدم مستقلی پر توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ،چیف کمشنر اسلام آباداورانسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام ابادسمیت دیگر کونوٹس جاری کردتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فریقین تین ہفتوں کے اندر توہین عدالت کا جواب دیں اور بتایا جائے کہ عدالتی حکم کے باوجود ملازمین کو کیوں مستقل نہ کیا گیا۔گذشتہ روزملازمین کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے مذکورہ بالا اقدامات کے ساتھ سماعت ملتوی کردی۔
جواب طلب
سیف سٹی کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیس ،تین ہفتوں کے اندر توہین عدالت کا جواب طلب
Jul 08, 2022