چینی خلاباز لیب ماڈیول وین تیان میں لائیو اسٹریم سائنس لیکچر دیں گے

Jul 08, 2022

بیجنگ(شِنہوا)چین کے خلائی مشن شینزو-14کے خلابازملک کے خلائی اسٹیشن لیب ماڈیول وینتیان میں لائیو اسٹریم سائنس لیکچر دیں گے، جو رواں ماہ لانچ ہونے والا ہے۔ چین کی انسان بردارخلائی ایجنسی نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہو گا کہ خلاباز کسی خلائی لیب ماڈیول سے لائیو لیکچر نشر کریں گے۔ شینزو-13 کے عملے کی طرف سے گزشتہ خلائی کلاسز اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی سے دی گئی تھیں۔ چین کے خلائی اسٹیشن کو ایک ورسٹائل خلائی لیبارٹری کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جو سائنسی تحقیق کے لیے 25 تجرباتی کیبنٹس کو ایڈجسٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ وین تیان پر نصب تجرباتی کیبنٹس خلابازوں کو مالیکیولز، سیلز، ٹشوز اور اعضا پر تجربات کرنے کا موقع فراہم کریں گے۔ شینزو-14کے عملے کے وین تیان میں داخل ہونے کے بعد، وہ تجرباتی کیبنٹس جمع کریں گے اور خلائی تحقیق کریں گے۔ خلائی ایجنسی نے کہا کہ وہ لیب ماڈیول سے باہر اسپیس واک بھی کریں گے۔
چینی خلاباز

مزیدخبریں