نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس،نیب پراسیکیوٹر، وکلاء صفائی عدالت پیش  

Jul 08, 2022

اسلام آباد(وقائع نگار)احتساب عدالت کے جج اصغر علی کی عدالت میں زہر سماعت وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ وغیرہ کے خلاف نوری آباد پاور پلانٹ ریفرنس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر اور وکلاء صفائی عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی، اس موقع پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کی ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا، وکیل صفائی ارشد تبریز نے کہاکہ حکومت نے نیب کا نیا قانون منظور کیا ہے، جس پر عدالت کے جج نے استفسار کیاکہ سنا ہے کوئی اور نیا ایکٹ بھی آ رہا ہے؟، اس پر ارشد تبریز ایڈووکیٹ نے کہاکہ قانون ہے کوئی بھی آ سکتا ہے، عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 7ستمبرتک ملتوی کر دی۔
 نوری آباد ریفرنس

مزیدخبریں