گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)وفاقی محتسب کے ایڈوائزر شاہد لطیف خاںنے نارووال کا دورہ کیا اور ڈی سی آفس میں لوگوں کی گیپکو اور سوئی ناردرن و دیگر وفاقی محکموں،اداروں کیخلاف32 شکایات سنیں،26 کا موقع پر ہی فیصلہ کر دیا گیا،6شکایات کو اگلی تاریخ تک ملتوی کر دیا گیا۔ شاہد لطیف خان نے کہاادارے کا مقصد لوگوں کو ان کی دہلیز پر مفت اور فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اس سلسلہ میں نہ کسی وکیل کی ضرورت ہوتی ہیاور نہ فیس کی اس سلسلے میں شکایات کا صرف (40) چالیس دن میں فیصلہ کیا جاتا ہے ۔ اس موقع پر موجود شکایت کنندگان نے وفاقی محتسب کے ادارے کی کارکردگی کو سراہا۔