قانون کی بالا دستی،منشیات ،کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیح ہے:سی پی اوگوجرانوالہ

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سٹی پولیس آفیسر رائے اعجاز احمدنے سی پی او آفس کانفرنس ہال میں میڈیانمائندگان کے ساتھ تعارفی میٹنگ کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ قانون اور آئین کی بالا دستی،منشیات اور کرپشن کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہے۔امن و امان میں مزید بہتری لانے کے لئے صحافی حضرات کو ساتھ لے کر چلیں گے انہوں نے کہا کہ انسداد جرائم کے لئے مربوط حکمت عملی اپنائی جارہی ہے ۔میڈیا ایک طاقت ہے اس طاقت کو لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے استعمال کیا جائے نہ کہ لوگوں کو گمراہ کرنے کے لیے۔ سی پی او نے صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میڈیامعاشرے کے کان اور آنکھ ہوتے ہیں اور معا شرتی مسائل اجاگر کرنے میں اپنا بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔
ص حفی اپنے قلم کی طاقت سے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ اور لوگوں کی ترجمانی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باہمی تعاون کو مزید بہتر کیا جائے گا اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے صحافیوں کو ہر قسم کی اطلاعات اور معلومات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا میڈیا سے کوئی بات مخفی نہیں رکھی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن