پی ایم ایس اے کی طرف سے گوادر  ماہی گیر اتحاد کے لیے ایمبولنس کا تحفہ 

Jul 08, 2022

گوادر ( بیورورپورٹ)گوادر فش ہاربر پرپی ایم ایس اے کے کمانڈنگ آ فیسر ندیم خدا داد اور  او آ ئی سی پی ایم ایس اے گوادرلفٹیننٹ محسن کمال نے گوادر ماہی گیر اتحاد کے آرگنائزر جلیل افضل، امام بخش  ، عباس،الہی بخش، اکبر رئیس ،یونس انور اور بشیر ماموں کی موجودگی میں  جدید ایمبولینس گوادر ماہی گیر اتحاد کے حوالے کرتے ہوئیکہا کہ گوادر پاکستان کا واحد ساحلی علاقہ ہے جہاں سال کے بارہ مہینے چھوٹی کشیاں ماہی گیری کر سکتے ہیں اور یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ وہ ممنوعہ جال استعمال نہیں کرتے۔کمانڈنگ آفیسر نے مزید بتایا کہ کسی بھی شخص کو اس کی اجازت نہیں  کہ وہ ساحل میں ڈیزل خوردنی تیل سے سمندر کے قدرتی ماحول کو آلودہ کرے۔

مزیدخبریں