لسبیلہ(نامہ نگار)بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی لسبیلہ کے ضلعی آرگنائزر قدرت اللہ ریکی ضلعی ڈپٹی آرگنائزر اکبر آسکانی نے کہا ہے کہ برسات کی چند بوند ضلعی انتظامیہ کے ایمرجنسی رسپانس کو بہا لے گئی الہ آباد ٹاؤن پیر بازار سمیت حب شہر پانی پانی ہوگیا لیکن ایمرجنسی رسپانس کس بلا کا نام تھی عوام اب تک اسے سمجھنے سے قاصر رہے الہ آباد ٹاؤن فٹبال گراؤنڈ کسی منی ڈیم کا منظر پیش کررہا ہے گلی محلے تالاب بن چکے لیکن دور دور تک کسی میونسپل عملے کے قدموں کے نشان تک نہ مل سکے ۔