سیلابی صورتحال کے باوجود پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخیں ٹیل نہ ہوسکیں

ڈیرہ مراد جمالی (نامہ نگار)ملک بھر میں سیلابی صورتحال کے باوجود پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخیں ٹیل نہ ہوسکیں سیکریڑی ایری گیشن نے تیس دنوں میں چوتھا ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈرکینال تبدیل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے حکم پر پٹ فیڈرکینال بیرون سے نکالے گئے غیرقانونی پائپ اور واٹر کورس دوبارہ بحال ہونے لگے ہیں جبکہ تحصیل تمبو کی مگسی شاخ وروپاشاخ قیدی شاخ بالان شاخ باری شاخ عمرانی شاخ تین ماہ گزرنے باوجود ٹیل نہ سکی جس کی وجہ سے کسان زمیندار  عید قربان پرپینے کے پانی کیلئے پریشان ہیں جبکہ ملک بھر میں سیلابی صورتحال ہونے کے باوجود پٹ فیڈرکینال کی ذیلی شاخیں ٹیل نہ ہوسکیں پٹ فیڈرکینال بیرون میں غیرقانونی واٹر سپلائی کے نام پر  پانی چوری کی ہائی کورٹ کے حکم پر نشاندہی کرنے والے ایکس ای این کو سیکریڑی ایری گیشن نے اچانک تبادلہ کردیا ۔ واضح رہے کہ تیس دنوں میں چوتھا ایگزیکٹو انجینئر پٹ فیڈرکینال تبدیل کردیا وارے بندی کے باوجود چار روز گزرنے کے باوجود مگسی شاخ روپا شاخ ٹیل نہ سکی  ہے کسانوں زمیندار وں  نے نقل مکانی کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے ۔سابق صوبائی وزراء  میر محمد صادق عمرانی میر محمد امین عمرانی جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکریڑی میر نظام لدین لہڑی نے کہاکہ وزیراعلی بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی  کورٹ کور کمانڈر چیف سیکریڑی ایری گیشن کے سیکریڑی کیزیادتیوں کا فوری نوٹس لیں۔ علاقے کو ویران ہونے سے بچائیں بصورت دیگر احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن