بختاور بھٹو گرلز اسپورٹس گالا‘ ہاکی میں وومن اسپورٹس اکیڈمی سکھر  سرخرو

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سندھ اسپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام جاری بختاور بھٹو گرلز اسپورٹس گالا میں ہاکی کی فاتح ٹرافی وومن اسپورٹس اکیڈمی سکھر نے اپنے نام کر لی جبکہ بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس میں کلثوم فاتح قرار پائیں۔سندھ اسکا?ٹ اسپورٹس کمپلیکس گلستان جوہر میں ہاکی کا فائنل کمیونٹی اسپورٹس اکیڈمی اور وومن اسپورٹس اکیڈمی کے درمیان کھیلا گیا جسے وومن اسپورٹس اکیڈمی سکھر نے ایک کے مقابلے میں دو گول سے جیت لیا‘ فاتح ٹیم کی جانب سے فائزہ اور شازیہ نے ساتویں اور26ویں منٹ میں گول اسکور کئے حریف ٹیم کا واحد گول گل زہرہ نے29 ویں منٹ میں اسکور کیا مہمان خصوصی ہاکی اولمپیئن محمد سرور نے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز تقسیم کئے‘ ٹیبل ٹینس کے فائنل میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد کلثوم نے فائزہ کو 11-9اور11-10سے شکست دے کر چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا جبکہ بیڈمنٹن کے فائنل میں بھی کلثوم نے صدف کو زیر کرکے میدان مارلیا‘ ان فائنلز میں مسز زہرہ جبیں اور شاہد ولی مہمان خصوصی تھے‘ آج ایتھیلیٹکس اور فٹبال کے فائنل بالترتیب سندھ اسکا?ٹ کمپلیکس اور مدھو محمڈن فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن