پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات اور سوشل میڈیا ٹیم کا مشترکہ اجلاس

 پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات اور سوشل میڈیا ٹیم کا ایک مشترکہ اجلاس عجمان کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوا جس کا اہتمام پی ایم ایل این امارات وومن ونگ کی جنرل سیکریٹری ڈاکٹر فوزیہ نسیم نے کیا تھا۔پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات اور سوشل میڈیا ٹیم کے مشترکہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ امارات میں پی ایم ایل این کے نوجوانوں پر مشتمل سوشل میڈیا ٹیم کے ارکان کی تربیت کی جائے گی اور انہیں پاکستان مسلم لیگ ن کی ترویج و اشاعت کی ذمہ داریاں تفویض کی جائیں گی۔ آج کا دور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا کا بھی ہے۔ سوشل میڈیا کے ذریعے ہم اپنے اغراض و مقاصد جلد حاصل کر سکتے ہیں اور اپنا نقطہ نظر بطریق احسن بیان کر سکتے ہیں۔ تقریب میں  پاکستان مسلم لیگ ن وومن ونگ متحدہ عرب امارات کی صدر فرزانہ کوثر مہمان خصوصی تھیں جبکہ دیگر شرکاء میں زویا رانا، عظمیٰ رانا، انفال، محمد عارف، رانا فیصل ریاض، محمد مدثر، چودھری شاہد اور محمد معظم نے شرکت ۔

ای پیپر دی نیشن