سانگلہ ہل(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر امیدوار پی پی131 حاجی عرفان الحسن بھٹی نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا راستہ روکنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، اتحادی حکومت جلد مہنگائی کنٹرو ل کر لے گی مو جودہ بحران سابق حکومت نے تحفے میں دیئے ہیں، لیگی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال کر عوام کیلئے خوشحالی کی راہ ہموار کررہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا انہو ں نے کہا کہ وعدوں کی پاسداری کے معاملے میں ہمارے قائدین نوازشریف اور شہباز شریف کا ریکارڈ انتہائی شاندار ہے پاکستانیوں کو امن اورترقی سے محروم رکھنے والے دوبارہ اقتدارمیں آنے کاخیال دل سے نکال دیں عوام کسی اناڑی کو قومی معیشت کی گاڑی پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دیں گے۔