میڈیا پر ضمنی انتخاب کے حوالے سے پروپیگنڈاکیاجارہاہے:الیکشن کمیشن

Jul 08, 2022 | 16:04

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ  پنجاب میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے پروپیگنڈہ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق میڈیا پر ووٹ اندراج کے بیانات بے بنیاد اور حقیقت کے بر عکس ہیں، پروپیگنڈے کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے بیان جاری کیا ہے جس میں واضح کیا ہے کہ  الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد نہ ہی کوئی ووٹ درج کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی خارج کیا جا سکتا ہے۔  پنجاب کے 17 جولائی کے ضمنی انتخابات پرانی حتمی انتخابی فہرستوں پر ہو رہے ہیں، الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد ووٹر لسٹ میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔

مزیدخبریں