پاکستانی نژاد امریکی شہری کا بڑا اعزاز،میڈل آف فریڈم نام کرلیا

 پاکستانی نژاد امریکی شہری خضر خان نے بڑا امریکی اعزاز اپنے نام کرلیا۔خضر خان  کو میڈل آف فریڈم سے نواز اگیاہے۔ وائٹ ہاؤس میں منعقد تقریب میں خضر خان کو میڈل آف فریڈم دیاگیا۔ خضر خان کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لئے بہت اعزاز کی بات ہے کہ ملک کے صدر نےان کو اعلیٰ ترین میڈل سے نوازا ۔ خضر خان امریکی قانون سے متاثر ہوکر اسکی تعلیم حاصل کرچکے ہیں اور ان کے تین بیٹوں میں سے بیٹے ہمایوں نے عراق جنگ میں اپنی جان دے کر دیگر فوجیوں کو بچایا تھا۔جبکہ دوسرے بیٹے نے  قانون کی ہی تعلیم حاصل کی۔میڈل آف دریڈم صدارتی اعزاز ہو جو امریکی  صدر کی طرف سے ان لوگوں کو سراہنے کے  لیے دیا جاتا ہے جنہوں نے "امریکہ کی سلامتی یا قومی مفادات، عالمی امن، ثقافتی یا دیگر اہم عوامی یا نجی کوششوں میں خاص طور پر قابل قدر شراکت کی ہے۔ " میڈل آف فریڈم امریکہ کا اعلی ترین سول ایوارڈ ہے۔

ای پیپر دی نیشن