میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب پولیس نے سینئر صحافی عمران ریاض خان کو چکوال سے لاہور سی آئی اے کوتوالی منتقل کردیا گیا جہاں ڈی ایس پی خالد ابوبکر اور ڈی ایس پی قیصر مشتاق نے انہیں تحویل میں لیا۔بتایا گیا ہے کہ سینئر صحافی عمران ریاض خان کو سکیورٹی عملے نے موٹروے پر لاہور میں داخل ہونے سے قبل سول گاڑی میں منتقل کیا۔اس ضمن میں اینکر پرسن عمران ریاض کے وکیل نے کہا کہ سکیورٹی عملے نے تعاقب کرنے پر متعدد مرتبہ وکیل کو دھوکا دینے کی کوشش بھی کی۔