”تندور پر روٹیاں لگانے والا لیکچرار بن گیا“ نوجوان کا وزیراعظم کو سرپرائز‘ شہباز شریف نے پاس جا کر سینے سے لگا لیا

اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف سے 5 گولڈ میڈل جیتنے والے محسن علی نے ملاقات کی۔ وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ محسن علی ای جیو کالج میں لیکچرار ہے جس کے قریب وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا۔ شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ محسن علی جیسے سینکڑوں غریب نوجوانوں کی سرپرستی کی تھی۔ محسن علی نے 5 گولڈ میڈل جیت کر پاکستانی نوجوانوں کو کامیابی کا راز سمجھایا ہے۔ وزیراعظم کو لیپ ٹاپ کی تقسیم کی تقریب میں محسن علی نے خوشوگوار سرپرائز دیا۔ تقریب میں محسن علی نے تقریر کی اور بتایا وہ تندور پر روٹیاں لگاتا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نشست سے اٹھ کر نوجوان محسن علی کے پاس گئے اور سینے سے لگا لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے آپ جیسے نوجوانوں پر فخر ہے۔
سرپرائز
 

ای پیپر دی نیشن