12 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ، شارٹ فال 6 ہزار 705 میگاواٹ ، گرمی سے شہری نڈھال 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) ملک بھر میں 10 سے 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ گرمی سے عوام کا جینا محال ہو گیا۔ پانی غائب اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز شارٹ فال 6 ہزار 705 میگاواٹ تھا کیونکہ مجموعی پیداوار 20 ہزار 795 میگاواٹ اور طلب 27 ہزار 5 سو میگاواٹ رہی۔ پن بجلی 7 ہزار 347 میگا واٹ، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 639 میگاواٹ، نجی بجلی گھر 9048 میگاواٹ، ونڈ پاور پلانٹس 534 میگا واٹ، سولر بجلی گھر 123 میگاواٹ، بگاس 115 میگاواٹ ، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 988 میگاواٹ ہے۔ شارٹ فال کے باعث 10 سے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ بعض علاقوں میں فنی خرابیوں کے باعث غیر اعلانیہ بندش ہو رہی ہے۔ سب سے زیادہ نقصان اور بجلی چوری والے علاقوں میں زیادہ لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔ 
لوڈشیڈنگ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...