اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہIGNAZIO CASSIS پاکستان کے تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اعلیٰ سطح کا ایک وفد بھی ان کے ہمراہ ہے جس میں سوئس پارلیمنٹ کے تین ارکان اور دوسرے اعلیٰ حکام شامل ہیں۔ سوئٹرز لینڈ کے وزیر خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف اور موسمیاتی تبدیلی کی وزیر شیری رحمن سے بھی ملاقات کریں گے۔ وہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے کا دورہ بھی کریںگے، جہاں فریقین ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے طریقوں پر غور کریں گے۔
سوئٹرز لینڈ وزیر خارجہ