اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار/آئی این پی+نیٹ نیوز)) الیکشن کمیشن کا اہم اجلا س 10 جولائی کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ہو گا ۔لیکشن کمیشن کا خصوصی اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی قیادت میں ہو گا جس میں اسلام آباد اور صوبہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات کے انتظامات اور انتخابات کے فوری انعقاد پر غور کیا جائے گا۔الیکشن کمیشن کا ڈیٹا چوری کر نے کےلئے سائبر حملے کی کوشش کی گئی ۔ ڈیٹا چوری کر نے کے لئے الیکشن کمیشن کے افسران وملازمین کونامعلوم شناخت سے ای میل موصول ہوئی جس کے بعد الیکشن کمیشن نے سائبرسیکیورٹی الرٹ جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے اعلیٰ حکام کے جانب سے افسران کو نامعلوم ای میلز نظر انداز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیٹ نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن نے افسروں کیلئے ای ایم ایس ٹریننگ شیڈول جاری کر دیا ہے۔ الیکشن کمشن کی جانب سے 13 تا 26 جولائی افسروں کو ای ایم ایس کے استعمال کی ٹریننگ دی جائے گی، 13 تا 14 جولائی کو 20 پی ایم یو اور آئی ٹی افسروں کو ٹریننگ دی جائےگی، دو روزہ ٹریننگ اسلام آباد میں الیکشن کمشن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں دی جائے گی۔ 17 تا 20 جولائی کو صوبائی الیکشن کمشن، ریجنل اور ضلعی الیکشن کمشنرز کے 300 ڈی ای اوز کو ٹریننگ دی جائے گی، 24 تا 26 جولائی کو چاروں صوبوں کے اعلیٰ افسران کو ایک، ایک دن بریفنگ دی جائے گی۔آئی این پی کے مطابق الیکشن کمشن پر سائبر حملہ ہوا ہے، جس کے بعد حکام کی جانب سے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔
سائبر حملہ
الیکشن کمشن کا اہم اجلا س پرسوں‘ ڈیٹا چوری کر نے کےلئے سائبر حملہ،الرٹ جاری
Jul 08, 2023