اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) عید الاضحی کے بعد ملک میں مہنگائی کی شرح میں ایک ہفتے کے دوران 0.70 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 28.55 فیصد رہی ۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار اعدادوشمارکے مطابق ایک ہفتے کے دوران 10 اشیاءسستی ہوئیں۔ 17 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران ٹماٹر 42فیصد اور پیاز کی قیمت میں8.70فیصد اضافہ ہوا۔ آلو4.79فیصد اور گندم کا آٹا4 فیصد مہنگا ہوا۔ گڑ 4 فیصد اور چینی کے دام3.48 فیصد بڑھ گئے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ڈیزل2.95فیصد مہنگا ہوا جبکہ ایل پی جی، کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں میں معمولی کمی آئی۔ چکن، انڈے، مسور، مونگ اور دال چنا بھی سستی ہوئی۔ اس کے علاوہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 122 فیصد، چائے 102 فیصد، چاول 77 فیصد اور آلو 69فیصد اضافہ مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات