اسلام آباد+پشاور (خصوصی رپورٹر+بیورو رپورٹ) جسٹس مسرت ہلالی نے بطور سپریم کورٹ جج حلف اٹھالیا۔ چیف جسٹس عمرعطابندیال نے جسٹس مسرت ہلالی نے حلف لیا۔جسٹس مسرت ہلالی سپریم کورٹ میں تعینات ہونےوالی دوسری خاتون جج ہیں،صدر مملکت نے گزشتہ روز تقرری کی منظوری دی تھی۔خیال رہے کہ اس سے قبل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی نے جسٹس مسرت ہلالی کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کرنے کی منظوری دی تھی۔جسٹس مسرت ہلالی کی سپریم کورٹ میں تقرری کے بعد عدالت عظمیٰ میں ججز کی مجموعی تعداد 16ہو جائے گی۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں اس وقت ایک خاتون جج جسٹس عائشہ ملک تعینات ہیں، جسٹس مسرت ہلالی کی تعیناتی کے بعد سپریم کورٹ میں خواتین جج کی تعداد 2 ہوگئی۔ گورنر خیبر پی کے حاجی غلام علی نے جسٹس محمدابراہیم خان سے بطور قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی اُن کے عہدہ کا حلف لے لیا۔
جسٹس مسرت ہلالی کا بطور سپریم کورٹ جج حلف، عدالت عظمیٰ کی دوسری خاتون جج
Jul 08, 2023