اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی اسلامو فوبیا ذہنیت کی ایک اور مثال ہے۔ ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ مسلمانوں کے جذبات کو بھڑکانا اشتعال انگیزی ہے، پاکستان او آئی سی کے سامنے معاملہ اٹھائے گا۔ 11جولائی کو جنیوا میں او آئی سی کی جانب سے یو این ایچ سی آر کا مباحثہ شیڈول ہے۔
بلاول