اسسٹنٹ کمشنر پتوکی کا مےن بازار پھولنگر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن


 قصور(نمائندہ نوائے وقت) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود کا پھولنگر میں تجاوزات کیخلاف گرینڈآپریشن‘مین بازار سے تجاوزات کو ہٹا کر راستے کو کھلا کر دیا گیا۔ تفصیلات کیمطابق اسسٹنٹ کمشنر پتوکی رانا امجد محمود نے میونسپل کمیٹی کے افسروں و اہلکاروں کے ہمراہ پھولنگر مین بازار میں قائم تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کر کے دکانوں کے آگے قائم تھڑوں اور ریڑھیوں کو ہٹا کر راستے کو کھلا کر دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ انتظامیہ سے تعاون کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کر دیں اور اپنی دکانوں کی حدود کے اندر رہ کر کام کریں اس سلسلے میں کوئی نرمی نہیں برتی جائیگی اور آئندہ تجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

ای پیپر دی نیشن