کاہنہ:سیکرٹری ٹورزم، آرکیالوجی  ومیوزیم میں محکمانہ کاروائیاں تیز

Jul 08, 2023


کاہنہ (نامہ نگار) سیکرٹری ٹورزم، آرکیالوجی ومیوزیم آصف بلال لودھی کی ہدایات اور ڈپٹی کنٹرلر ڈی ٹی ایس، پنجاب حافظ غضنفر علی کی نگرانی میں محکمانہ کاروائیاں تیزہو گئی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن خواجہ وقاص عارف، ڈیپارٹمنٹ آف ٹورسٹ سروسز پنجاب نے بتایا کہ غیر رجسٹرڈ ہوٹلز ، ریسٹورنٹس، ٹریول ایجنسیز، ٹور آپریٹرز اور ٹور گائیڈز کو سیکرٹری ٹورزم کی ہدایت پر نوٹسز جاری کیے محکمے کی سہ ماہی رپورٹ کے مطابق اب تک نئے رجسٹرڈ ہونے والے ہوٹل، ریسٹورنٹ 360 ٹریول ایجنسی 60، ٹورآپریٹر اورٹور گائیڈ کی تعداد درجنوں میں ہے۔ اب تک کی جانے والی کاروائی کے بعد محکمے کے ریونیوں میں 3 ماہ میں ڈھائی کروڑ روپے کا اضافہ ہوا۔

مزیدخبریں