گوہاوا ٹبہ کے قریب گندے نالے سے 16سالہ لڑکے کی نعش برآمد


لاہور(نامہ نگار)برکی کے علاقے میں گندے نالے سے 16سالہ لڑکے کی نعش برآمد ہوئی ہے۔ برکی کے علاقے میں ائیرپورٹ روڈ پر گوہاوا ٹبہ کے قریب گندے نالے میں نوجوان کی نعش تیرتی دیکھ کر راہگیر نے پولیس کو اطلاع کی۔ پولیس نے نعش نالے سے باہر نکال کر پورسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے کی شناخت سولہ سالہ کرامت علی کے نام سے ہوئی ہے۔مختلف پہلوو¿ں پر تفتیش جاری ہے کہ اسے قتل کیا گیا ہے یا یہ اتفاقیہ طور پر بارش کے دوران نالے میں گر کر جاں بحق ہوا ہے؟. پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اصل حقائق سامنے آجائیں گے جس کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن