لاہور(نامہ نگار) شاہدرہ انوسٹی گیشن پولیس نے ناکے پر کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے اور ساتھی کو فائرنگ کرکے قتل کرنےوالے ملزمان گرفتار کر لئے ہیں۔ شاہدرہ انویسٹی گیشن پولیس نے خطرناک ملزمان عدنان ببن اور علی ولائت کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق یکم جون کو شاہدرہ پولیس نے ناکہ پر موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کی اور موٹرسائیکل بھگا دی،تعاقب پر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کی فائرنگ سے شاہدرہ آپریشن ونگ کا کانسٹیبل عدنان شدید زخمی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے یکم جون کو ہی ملزمان کا آپس میں فیکٹری ایریا شیخوپورہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی رقم پر جھگڑا ہوا اس دوران عدنان ببن اور علی ولائت نے اپنے ہی ساتھی ابرار کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر کے اسے ہسپتا ل چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے جہاں ابرار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھا۔
ناکے پر پولیس کانسٹیبل کو قتل ‘ساتھی کو زخمی کرنیوالے ملزم گرفتار
Jul 08, 2023