لاہور(نامہ نگار)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ لاہور پولیس خدمت مراکز کے ذریعے شہریوں کو ڈیجیٹلائزڈ آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔ پولیس خدمت مراکز میں ویری فکیشن سرٹیفکیٹس، گمشدگی رپورٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس سمیت 14اقسام کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔شہری اپنے قریبی خدمت مرکز یا پولیس موبائل خدمت مرکز سے استفادہ کریں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے بتایا کہ ماہ جون کے دوران16 ہزار994 شہری پولیس خدمت مراکز سے مستفید ہوئے۔مجموعی طور پر15ہزار520شہریوں کوکریکٹر اور ویریفکیشن سرٹیفکیٹس جاری کئے گئے۔ گلوبل پورٹل کے ذریعے233اوورسیزپاکستانیوں کو بھی کریکٹر سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔ 783شہریوں کو گمشدگی رپورٹ، اندراج کرایہ داری سمیت دیگر سہولیا ت فراہمی کےساتھ ساتھ 670 شہریوں نے ایف آئی آرزکی نقول کی سہولت سے استفادہ کیا۔ خدمت مراکز پر21شہریوں نے مختلف کرائم رپورٹس کا بھی اندراج کروایا۔ پولیس موبائل خدمت مرکز بھی شہر کے مختلف مقامات پر2شفٹوں میں خدمات فراہم کر رہا ہے۔ لاہو ر پولیس کی طرف سے شہریوں کو آن لائن خدمات کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ہرممکن اقدام عمل میں لائے جارہے ہیں۔
جون میں16 ہزار994 شہری پولیس خدمت مراکز سے مستفید
Jul 08, 2023