سوئیڈن واقعہ سے امت مسلمہ کی  دل آزاری ہوئی: افضال حےدر


شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وفوٹو گرافر ایسوسی ایشن کے سرپرست میاں افضال حیدر نے کہاکہ عالمی دنیا کے امن کے ٹھیکیدار مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن پاک کی بے حرمتی پر خاموش کیوں ہیں مسلمانوں کےخلاف ایسے نفرت انگیز واقعات کی روک تھام کو یقینی بنانے کیلئے امت مسلمہ کو متحد ہونے کی ضرورت ہے سوئیڈن واقعے سے امت مسلمہ کی دل آزاری ہوئی مسلمان قرآن پاک کی بے حرمتی کسی صورت قبول نہیں ہے یہ بدترین جرم ہے اور اس جرم کے مرتکبین کے خلاف بین الاقوامی قوانین بنائے جائیں سوئیڈن ختم ہو جائے گا لیکن رب کا قرآن مومنوں کے سینوں میں تاقیامت زندہ رہے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر مرزا افضل بیگ، انعام الحق گجر، فہد رشید ،عبدالخالق بھٹی سمیت دیگربھی موجودتھے۔

ای پیپر دی نیشن