لاہور(نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے صدر چوہدری محمد اسلم گل نے کہا ہے کہ آزادی اظہار رائے کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کسی کے مذہبی جذبات کو بھڑکائیں۔ اسلام امن کا دین ہے مگر اگر بات ناموس قرآن پر آئے گی تو ہر مسلمان سراپا احتجاج ہوگا۔ ہم بین القوامی کمیونٹی کویہ بات باور کرانا چاہتے ہیں کہ سویڈن اور اس سے پہلے فرانس میں ہونے والے اسلاموفوبک واقعات جن میں مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو نشانہ بنایا گیا، قابل قبول نہیں۔