قرآن مجید سے انسانوں نے وحدانیت ، انسانیت ،اخلاقیات کامفہوم سمجھا:عائشہ جاوید 

Jul 08, 2023


لاہور(لیڈی رپورٹر) سابق ممبر پنجاب اسمبلی عائشہ جاوید نے کہا ہے کہ قرآن مجید سے انسانوں نے وحدانیت ، انسانیت اوراخلاقیات کامفہوم سمجھا ۔قرآن مجید کی ناموس کیلئے ایک دن مخصوص نہیں کیا جاسکتا۔ ہرروزاورہرپل اس کی تعظیم انسانوں پرفرض ہے۔ ہر سچا مسلمان قرآن مجید فرقان حمید کی تقدیس کاپہریدار اوراس کی ناموس پرجان چھڑکتا ہے۔ قرآن مجید کلام الٰہی ہے جس کی مقدس آیات اورتعلیمات میں انسانیت کی اصلاح اورفلاح کا راز پنہاں ہے۔

مزیدخبریں