نوشہرہ ورکاں: گرمی میں سرکاری پانی نایاب ،واٹرسپلائی کی ابتر صورتحال

Jul 08, 2023


نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار ) گرمی میں سرکاری پانی بھی نایاب ،واٹرسپلائی کی ابتر صورتحال پر شہری پریشان، بتایا گیا ہے نوشہرہ ورکاں سٹی میں شہریوں کوسرکاری پانی کی سپلائی کے نظام کی صورتحال انتہائی ابتر ہوچکی ہے میونسپل کمیٹی کے واٹر سپلائی سیکشن میں تعینات اہلکاروں کے بروقت موٹریں نہ چلانے سے پانی کا پریشر انتہائی کم ہے جسکی وجہ سے گھر وں میں غسل کرنے ،کھاناپکانےاور پینے کےلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہو تاجبکہ مختلف مقامات پر واٹر سپلائی کے پائپوں کی بوسیدہ ہونے کی وجہ سے سیوریج ملا پانی بھی گھروں میں پہنچ جاتاہے شہریوں کی متعدد شکایات کے باوجود نہ تو پانی کی دستیابی بہتر ہوئی اور نہ ہی میونسپل کمیٹی اہلکاروں کا رویہ درست ہوا ہے سماجی اور عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر محمد نوید حیدر سے مطالبہ کیا ہے پانی کی دستیابی کے نظام کو درست کرایاجائے تاکہ پانی لوگوں کے گھروں تک پہنچ پائے ۔

مزیدخبریں