گوجرانوالہ:جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کا71واں جلسہ دستارِفضیلت

Jul 08, 2023

 گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)صوفی منش بزرگ مفتی پیرابودادمحمد صادق رضوی کے8ویں عرس کے موقع پر زینت المساجد دار السلام میں اہل سنت کی قدیمی درسگاہ جامعہ حنفیہ رضویہ سراج العلوم کے 71ویں سالانہ جلسہ دستارفضیلت کی تقریب زیر نگرانی مولانا صاحبزادہ محمد داﺅدرضوی اورمولانا محمد رﺅف رضوی ہوئی جس میں جامعہ سے فارغ التحصیل طلباءاکرام کی دستاربندی کی گئی ۔ اس موقع پرعلامہ قاسم الحیدری ، علامہ رضا المصطفیٰ ظریف القادری ، پیر محمد اجمل رضا قادری مولانا رضائے مصطفی نقشبندی ،مولانا صاحبزادہ محمد غوث رضا ، مولانا ڈاکٹر محمد ابوبکر صدیق رضوی ، مولانا الحاج صاحبزادہ حافظ محمد احمد رضا ، سید محمد احمد رضا بخاری ، مولانا محمد شاداب رضا نقشبندی ، مولانا محمد یوسف رضوی ،مفتی محمد شعبان القادری ، مولانا فیصل ندیم کیلانی، پروفیسر محمد عطاءالرحمان رضوی، قاضی محمد یعقوب رضوی، مولانا محمد عارف ستار قادری ، مولانا محمد اکبر نقشبندی اور حافظ محمد رفیق قادری نے بھی بیان کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں جہاں سے قرآن وحدیث کی تعلیم حاصل کر کے علمائے کرام دنیا بھر کو اسلام کی روشنی سے منور کئے ہوئے ہیں اور یہ شمع ہمیشہ روشن رہے گی۔ جلسہ میں سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کریم کی بے ادبی کرنے والے دنیا واخرت میں ذلیل رسوا ہونگے جب کہ قرآن پاک کا رتبہ ہمیشہ بلند وبالا رہے گا۔عرس مبارک کی تقریب کے اختتام پر ملک وملت اور عالم اسلام کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔

مزیدخبریں