مسلمان تحفظ قرآن کیلئے کٹ مرنے کو تیار ہیں:اشرف علی انصاری

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) سیاسی و سماجی رہنما حاجی چوہدری یونس انصاری اورسابق صوبائی وزیر چوہدری اشرف علی انصاری نے کہا ہے کہ مسلمان تحفظ قرآن اور نا موس رسالت کیلئے کٹ مرنے کیلئے تیار ہیں ۔افواج پاکستان کے سپہ سالار امت مسلمہ کی قیادت کرتے ہوئے تمام مسلم ممالک کو یکجا کریں اور اہل مغرب پرواضح کریں کہ توہین مذہب کے واقعات ہمارے لئے نا قابل برداشت ہیں ۔ اقوام متحدہ اگر واقعی دنیا کے تمام ممالک کی نمائندگی کرتی ہے تو اسے چاہیے کہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے سلسلے کو روکنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
۔۔۔۔

ای پیپر دی نیشن